بکریوں میں اپھارے کا آسان علاج

🐐🐐 بکریوں میں آپھارے کی شکایت 🐐🐐 🔘 آپھارہ دوطرح کا ہوتا ہے 
 ⚀Frothy bloat فوم والا آپھارہ 
⚁ Dry, Gas bloat/ خشک یاگیس والاآپھارہ 

 ⚀- Frothy bloat 
یہ آپھارہ بہت ہی ذیادہ ہراچارہ کھانے سے, ہرالوسن, خوشک پھلیاں اور ذیادہ جھاڑی بوٹیاں کھانے سےہوتا ہے۔ ہراچارہ معدہ میں گرم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سےمعدے میں چھوٹے چھوٹے ہوا کے بلبلے بن جاتے ہیں جومل کر فوم بن جاتی ہےیہ فوم بہت حطرناک ہوتاہےبکری اسے ہضم نئ کرپاتی اور معدہ پھول جانا ہے. وقت پر علاج ناکرنے سے بکری کی فورآ موت واقع ہوجاتی ہے۔ 
 ⚁- Dry / Free Gas bloat گیس یا حشک آپھارہ 
بدہضمی اور غلاجات کی ذیادتی کی وجہ سے ھوتا ھے۔ معدہ کے اوپری حصہ میں گیس بنتی ہےاور بڑھتی جاتی ہے. بکری کا پیٹ داھنی طرف سے پھول جاتا ھے اور سخت ہو جاتا ہے اسے مارنے سے آپکو ڈھول جیسی آواز آتی ہے۔ آپھارے کی ایک وجہ گلے کابند ہو جانا یا کھانے والی نالی میں چارے کا پھنس جانا بھی سبب بنتا ہے. کئ بار بکری کوئ ایسی چیز کھا لیتی ہے جوکہ اندر جاکر پھول جاتی ہے اور نالی کوبلاک کردیتی ہے۔ 

 🔷️Symptoms of Bloat/ علامات: 🔹️
بکری کی دائیں سائیڈ پھول جانا 🔹️
بکری کومسلسل دردہوتےرہنا 🔹️
دانتوں کورگڑنا 🔹️
کچھ ناکھانااور پانی ذیادہ پینا 🔹️
پیٹ کے ایک سائیڈ کےبل لیٹے رہنا 🔹️
ہنگارے مارتے رہنا 💉Treatment/ علاج سب سے پہلے جب بھی آپ کو پتا چلے بکری کوآپھارے کی شکایت ہےاس کے سامنے سے چارہ اور پانی ہٹادیں اور بارا گھنٹے تک پانی نادیں. شدید گرمی میں چھ آٹھ گھنٹے بعد پانی رکھ دیں۔ 🔴 Forthy bloat یہ اپھارے کی حطرناک شکل ھےاس صورت میں تیل کااستعمال ناکریں کیونکہ جھاگ کوتیل سے ختم کرنے میں ذیادہ وقت لگتاہے اور تیل کی اس کے اوپر تہ جم جاتی ہے جس سے بکری اور مشکل میں آجاتی ہے۔ اس آپھارے کوختم کرنے کے لیے گیس سے فوم یا بلبلے ختم کرنے ہوتے ہیں اور اس سے گیس کے بڑے پیک بن جائیں گے جوآسانی سے خارج ہوسکتے ہیں۔
 💊 علاج 👈 لانڈری ڈیٹرجنٹ پانی میں حل کر کے پلاسکتےہیں
👈 تھیرابلواٹ Therabloat یہ پروڈکٹ مارکیٹ سے مل سکتاہے اسے بکری کےوزن کے مطابق استعمال کروائیں 👈اومیگا Omega syrup یہ سیرپ مارکیٹ سے مل جاتا ہے اس کے اوپر ڈوز دی ہوتی ہے پانی میں حل کرکے پلائیں دو دو گھنٹے بعد 👈
-تارپین کاتیل استعمال کروا سکتے ہیں یہ بھی آپھارا اتار دیتا ہے۔ 100 ملی لیٹر تارپین کاتیل 1/2 کلو تیل السی 100 گرام پاؤڈر ہینگ کا. انہیں میکس کر لیں اور جانور کو 100 ملی لیٹر یا اس کے وزن کے مطابق استعمال کروائیں۔ 👈
 نارمل آپھارہ میں تیل سرسوں یا کوئی بھی ویجیٹیبل آئل دے سکتے ھیں۔ 👈
 لکڑی چھ سات انچ کی لیں اور اس کے دونوں سروں پر ایک رسی باندھ لیں اور لکڑی بکری کے منہ میں پھساکر رسی کو سینگوں کے اوپر سے گردن پر باند دیں اس سے بکری جگالی کرنا شروع کرے گی اور گیس کا خراج ہو گا۔ 👈
 میٹھا سوڈا / بیکینگ سوڈا/ سوڈیم کلورائیڈ خشک یا پانی میں گھول کر پلا سکتے ھیں۔ 👈
 میلک آف میگنیز استعمال کروا سکتے ہیں۔ 👈
 کالکوریکس سیرپ استعمال کروائیں۔ 👈
 الویجیسٹ یہ پاؤڈر پانی میں گھول کر استعمال کر سکتے ھیں۔ بڑے جانور کےلیے ایک پورا پیکیٹ اور بھیڑ بکری کے لیے چوتھا حصہ استعمال کروا سکتے ہیں. 
 🆘️ In case of emergency : 
 1- Stomach Tube method 
معدہ میں ٹیوب کے زریعے سے گیس نکالنا. ایک ٹیوب پائیپ لےلیں پلاسٹیک کا جس کی چوڑائ 1/4 انچ یا 3/8 انچ ہو اور تین سے چار فوٹ تک لمبی ہو یا آپ اس کی لمبائ بکری کے منہ سے لے کر جہاں اس کا معدہ ختم ہوتا ہے وہاں تک کاٹ لیں تاکہ منہ سے معدے کے اندر تک چلی جائے اس سے ذیادہ آگے بھی نا جائے. ایک لکڑی کا ٹکڑا لیں جس کے درمیاں سوراخ ہو بکری کے منہ میں پھسا لیں اس میں سے نالی بکری کے منہ سے معدے تک پینچائیں. ایک بڑے سیرنج یاڈرینچ گن پائیپ کے ایک سیرے پر لگائیں اور اس کے زریعے سو گیس باہر کھینچ لیں۔ 2- اگر یہ ناکام ھو جائے تو پھر سولہ یا اٹھارہ گیج موٹائ اور ڈیڈھ اینچ لمبائ کی سوئ یا نیڈل لیں اسے بکری کے دائیں طرف آخری پسلی کے سب سے اوپری حصے پر پنچ کر دیں. اگر سوئ ٹھیک لگ گئ ہو تو آپکو ہوا کا خراج ہوتا محسوس ہو گا۔ 3- چاکو یا سرجیکل نائیف کے ساتھ کٹ لگایا جا سکتا ہے لیکن یہ کوئ ماہر ہی کر سکتاہے کیونکہ اس کے فورا بعد جانور کو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
just for infomation

جانوروں میں لنگڑا پن

جانوروں میں لنگڑا پن

 جانوروں میں  خاص طور پر دودھیل گائیوں میں اکثر لنگڑے پن کا مسئلہ دیکھنے میں آتا ہے- لنگڑا پن یا لیمنس(Lameness) کے درد کی وجہ سے جانور کھانا پینا کم کر دیتا ہے اور دودھ میں بھی کمی آ جاتی ہے اور جانور پر ادویات کا خرچہ ہوتا ہے۔ جانوروں میں لنگڑاپن فارم کی پیداوار اور معاشی نقصان کا سبب بنتا ہے۔ جانوروں میں لنگڑا پن کی بہت سی وجوہات ہیں لنگڑا پن کی 90 فیصد وجوہات کھر یا سم میں مسئلہ کی وجہ سے ہوتا ہے اور90 فیصد مسئلہ پچھلی ٹانگ کے کھروں میں ہوتا ہے۔
 چوٹ کی وجہ سے لنگڑاپن:
 منڈی میں جانور کو لاتے یا لے جاتے وقت گر جانے سے یا گھسیٹ لگنے سے چوٹ لگ جاتی ہے معمولی فریکچر وقت کے ساتھ اور آرام کرنے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن اگر چوٹ اندرونی ہو تو خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
 گرمی کی وجہ سے لنگڑا پن:
 دودھ دینے والی گائیوں کا اگر جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے تو جانور زیادہ وقت کھڑا رہنا پسند کرتا مجبوری میں، اور مسلسل کھڑا رہنا نقصان دہ ہوتا ہے جس کی وجہ سےلنگڑا پن ہوسکتا ہے۔ اس لیے گرمی کا سدباب کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح اگر جانور مکھی، مچھروں سے پریشان ہے یا کسی بیماری کا شکار ہے تو بھی جانور زیادہ دیر تک کھڑا رہتا ہے جس سے کھروں پر بے جا زور پڑتا ہے اور جانور لنگڑا پن کا شکار ہو سکتا ہے۔


 ایڑی کے زخم کی وجہ سے لنگڑاپن:
 جانور کے کھر(Hoof) یا سم چربی کی ایک تہ اور ریشوں والے عضلات سے مل کر بنتے ہیں جن کر گرد ایک نرم تہ ہوتی ہے جو گدی (pad or cushion) کا کام کرتی ہے - اگر فارم میں صفائی نہ ہو اور گندگی ہو تو لنگڑا پن کے زیادہ ہوتا ہے۔ گندگی اور کیچڑ میں ایسے مادے موجود ہوتے ہیں اس گدی یا پیڈ کو گلا سڑا دیتے ہیں جہاں سے جراثیم اندر داخل ہو کر انفیکشن کا باعث بنتے ہیں اس سے پیدا ہونے والی پیپ سارے کھر میں پھیل جاتی ہے اس لۓ باقاعدہ علاج کرانا چاہئیۓ۔ باڑے یا چرائی کے زخم کی وجہ سے لنگڑاپن:

 بعض اوقات چرائی کے دوران یا پتھریلی زمینوں پر چلنے پھرنے سے یا باڑے میں ناہموار جگہ سے کھروں کے ناخنوں کے درمیان کنکر کانٹے یا لکڑی پھنس جانے سے زخم بن جاتے ہیں اور انفکشن شروع ہو جاتی ہے اس کے لۓ جراثیم کش ادویہ سے دھلائی کریں (ارتھرائیٹس ) Arthritis کی وجہ سے لنگڑاپن: اس بیماری کا نام آپ نے انسانوں کے لئے بھی سنا ہوگا - اس بیماری میں کو لھے کے جوڑ یا پچھلے جوڑ سوج جاتے ہیں ایسا زیادہ عمر کی گائیوں میں موسم سرما میں دیکھنے میں آتا ہے۔ اس کا مکمل علاج ممکن نہیں لیکن درد اور سوجن دور کرنے والی ادویات سے کچھ آرام ملتا ہے۔ خوراک کی وجہ سے لنگڑاپن:
 بعض اوقات بغیر کسی بیرونی وجہ کے پاؤں درد کرنا شروع ہو جاتے ہیں- گائے، بھینس کی اوجڑی میں کئی اقسام کے فائدے مند جراثم ہوتے ہیں جو اس کو خوراک ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں- جب جانور کو زیادہ نشاستہ یا کاربوہائیڈریٹس والی خوراک جیسا شیرہ، گندم کا دالیہ ، گڑ ، چینی یا سوکھی ہوئی روٹیاں دی جائیں تو جانور کے خون میں لیٹک ایسڈ (Lactic Acid) کی مقدار بڑھ جاتی ہے. لیٹک ایسڈ بنیادی طور پہ ایک ہلکا تیزاب ہے، دوسری طرف جانور کے پاوں میں خون کو واپس گردش کرنے کا نظام ناقص ہوتا ہے. اس وجہ سے یہ تیزاب پاوں میں لمبے عرصے تک رہ کر پاوں کے حساس حصوں اور گدی(pad or cushion) میں زخم اور درد پیدا کرتا ہے اس وجہ سے ونڈہ میں فی جانور 50 گرام میھٹا سوڈا ڈالتے ہیں تاکہ معدہ میں تیزابیت نہ بڑھے۔ اس کے علاوہ فٹ راٹ (Foot Rot) میں بھی زخم پیدا ہوجاتا ہے. جب بھی جانور کو فرش اور گیلے جگہ بھی باندھا جاۓ تو اس کے پاوں کے سم خراب ہوجاتا ہے. اگر کسی وجہ سے جانور پاوں کے ناخون بڑھ جاۓ یا اس کا زخم کافی سارے علاج کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہو تو جانور کے سم اور ناخون کو تراشا جاتا ہے. گلی سڑی اور پھپھوندی فنگس لگی روٹیاں، کھل اور خوراک بھی لنگڑا پن کی وجوہات ہیں بچے دانی کا انفیکشن اور پرانا ساڑو بھی لنگڑا پن کر سکتا ہے منرل کی کمی کی وجہ سے لنگڑاپن: 
 اگر جانور کی خوراک میں منرل مکسچر شامل نہ کیا جاۓ تو مختلف اجزا کی کمی ہو جاتی ہے۔ پٹھوں اور عضلات کو حرکت دینے میں کیلشیم اور فاسفورس کا اہم کردار ہے اس کمی کی وجہ سے بھی جانور کے ٹانگوں خصوصا پچھلی ٹانگوں کے پٹھے درست کام نہیں کرتے اس کے لۓ بھی مکمل علاج کروانا چاہئے جانور کو اٹھنے اور بیٹھنے میں مشکل ہوتی ہے کئی دفعہ جانور کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ انسانوں کی طرح جانوروں کی اکثر بیماریوں کی علامات ملتی جلتی ہو سکتی ہیں- جیسے کہ پوسٹ میں لگی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ لنگڑا پن کی 20 سے زیادہ وجوہات ہیں۔ اس لیے ہمیشہ کسی مستند اور تجربہ کار ڈاکٹر سے معائنہ کروا کر علاج کرنا چاہیے
 چوہدری میڈیسن کمپنی۔

جانوروں کو گرمیوں پانی کی ضرورت

پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل بھینس کو گرمی کے دنوں میں 130 لیٹر تک پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے جبکہ ایک بڑی جسامت کی دودھیل گائے کو 110 لیٹر پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے۔ آکسیجن کے بعد اگر کوئی چیز جانور کو چاہئے تو وہ پانی ہے۔ یاد رکھیں پانی کی کوالٹی اور کوانٹٹی یعنی معیار اور مقدار دونوں ضروری ہیں، اکثر ہم مقدار اور معیار دونوں کو بھول جاتے ہیں۔ پانی میں آئرن زیادہ نہ ہو یا پانی سے زنگ آلود بدبو نہ ائے، آئرن کی زیادہ موجودگی میں سیلینیم، کاپر اور زنک جسم کو قابل استعمال نہیں رہتے اور یہ تینوں عناصر جانور کے تولیدی نظام میں سب سے اہم ہیں۔ یہ تو صرف ایک آئرن کی بات ہے اور بہت سے ایسے اجزاء ہیں جو پانی کی کوالٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جانور کو متاثر کرتے ہیں جانور کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جانوروں کو باڑے میں کھلا رکھیں اور صاف، تازہ اور کسی بھی قسم کی بدبو سے پاک پانی ہر وقت جانوروں کے سامنے موجود رہے




۔ جون جولائی کے روزے آپ نے بھی رکھے ہوں گے کیا دن میں دو تین بار پانی پینا کافی ہوتا ہے؟  کو لائیو سٹاک کے گروپس میں شئیر کریں کیونکہ میری پروفائل بہت سے گروپس میں ایک ہی پوسٹ شئیر کرنے سے بلاک ہوجاتی ہے۔

جانوروں میں ڈیورمنگ کرنے کا طریقہ

تحریر زیشان خان السلام وعلیکم جانوروں کی سال میں 2 دفعہ ڈی ورمنگ کرائے ڈی ورمنگ کے ایک ہفتہ بعد جو جانور گھبن نہ ہو اسکو آیورمیکٹین انجکشن ٹھنڈا کر کے صبح تاریکی یا شام تاریکی میں زیر جلد لگائیں ڈی ورمنگ آپ صبح نہر منہ کرائیے اسکے بعد دو سے تین گھنٹے تک خوراک یا پانی نہ دے دوائی
کو اچھی طرح ہلائیں اور دوائی کو وزن کے حساب سے دیں دیوارمنگ سے پہلے گڑ کا شربت دیں کٹڑے بچھڑے بھیڑ بکریوں کو البنڈازول فارمولے میں دیں نوٹ البنڈازول فارمولا آپ کسی بھی گبھن جانور کو نہیں دے سکتے گبھن جانوروں کو آکسبنڈازول فارمولا دے سکتے ہیں ٹریکلابینڈَازول لیوامیسول فارمولا دے سکتے ہیں گائے بھینس جو گبھن نہ ہو انکو اکسفنڈازول اکسی کلوزانائیڈ لیوامیسول کوبالٹ سلفیٹ سوڈیم سیلینائٹ فارمولا دے یاد رکھیں جانوروں کو جو بھی دوائی آپ منہ کے زریعے دیں تو اس ٹائم اسکی زبان نہ پکڑیں آچھی کوالٹی کی دی سی پی منرلز بائ پاس فیٹ دے جانوروں کو دن میں 3 دفعہ پانی پلایا کرے جانوروں کو چوائ کے ٹائم چارہ خوراک سامنے رکھے چوائ کے بعد جانور کو آدھا گھنٹہ تک کھڑا رہنے دیں فارم پر ہر چوتھے روز ٹیگافان سپرے کریں جانوروں کے شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کروائیں دوائیںاں لیتے وقت ایکسپائری چیک کیا کریں صفائی کا خاص خیال رکھیں بڑے جانوروں کی ڈائریا کو روکنے کیلئے سلفاڈیمیڈین انجکشن پلائیں چھوٹے جانوروں کی ڈائریا کو روکنے کیلئے سکوریکس نوسکور دیں بڑے گھبن جانوروں کو چیچڑوں کی روک تھام کیلئے نیگاوان ٹیگافان کا استعمال کریں یا ایکٹوترین کا استعمال کریں جانوروں کے ہاضمے کیلئے ملکی ویٹ سیرپ (Milkyvet syrup) خالص پیلائیے جانوروں کو قبض اپھارا جگالی زہر باد بادی کا مسئلہ ہو کچھ کھاتا پیتا نہ ہو بھوک نہ لگتی یا گوبر سخت ہو یا گوبر پیشاب بند ہو جائے اس سب کیلئے ملکی ویٹ سیرپ استعمال کریں یا جو جانور حد سے زیادہ کچھ کھا لے اور پیٹ پھول جائے اس سب کیلئے ملکی ویٹ سیرپ خالص پیلائیے انشاءاللہ بلکل ٹھیک ہو جاتا ہے جانوروں کے ہاضمے کیلئے hepasel hepagun fosfan hepaguard انجکشن کا استعمال کریں جانوروں کے گوبر سے جب بدبو یا خون آتا ہے یا جانوروں کی آنکھوں میں گند ہوتا ہے اسکے لئے سیریکس فارمولا دیا کریں زخم کیلئے پنک سپرے کا استعمال کریں جانورو کو متعدد امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ھے کہ انکو بیماری کا موسم شروع ھونے سے پھلے انکو ویکسینیشن کرا دے. ویکسینیشن کرتے ھوے مندرجہ ذیل باتو کو مد نظر رکھیی تاکہ بھتر رزلٹ حا صل کیا جاے. *ویکسینیشن ھمیشہ کسی قابلاعتماد دوکاندار سے خریدے۔ *ویکسین کرنے والے سرنج کو ابلتے ھوے پانی میی صاف کرے اور چیک کر لیی کہ اسکی مقدار خوراک ٹھیک ھے. *ویکسین صبح سویرے یا شام ڈھلتے کرے. *وکیسین کرتے ھوے اسکو اچھی طرح ھلالیی. *ویکسین کو گرمی سے بچا کے رکھیی. *.ویکسین کسی تجربہ کار ادمی سے کرواے. *ھر جانور کو ویکسین کی صحیح مقدار اسکی وزن کے حساب سے لگاے. پسند آے تو کمنٹ میی ضرور بتاے اہنے دوستو کے ساتھ شیر کرے پیج کو آگے گروپس میی شیر کرے

جانوروں میں پیٹ کے کیڑوں کا علاج وضاحت کے ساتھ ۔۔۔

جانوروں میں پیٹ کے کیڑوں کا ھونا جانوروں میں بھت سے مسائل پیدا کرتا ہے





 کسی بھی ڈیورمنگ کا بھترین رزلٹ لینے کا طریقہ صبح چارا روٹین سے کچھ کم ڈالیں ونڈے میں 50 گرام میٹھا سوڈا ڈالیں صبح چارے کے 1 گھنٹہ بعد جانور کر 400 گرام گڑ کھلا دیں بچوں کو عمر کے مطابق شام کا چارا روٹین سے کم ڈالیں شام چارے کے 2 گھنٹے بعد کوئی بھی اچھا ڈیورمر پلائیں پانی ملا کر 💯 م ل بڑے جانور کو جانوروں کی بھترین صحت کے لیے چرنے والے جانوروں کو ھر 2 سے 2.5 ماہ بعد اور باندھ کر چارا ڈالنے والے جانوروں کو ھر 2.5 ماہ سے 3 ماہ بعد ڈیورمنگ ضرور کریں ھر 3 مھینے بعد انجیکشن اورمیکٹن اور انجیکشن ٹروڈیکس جلد کے نیچے ضرور لگائیں دعا گو چوھدری احسان منن جٹ بچوں کو وزن کے لحاظ سے اور دوا والے دن اور اگلے 2 دن 50 گرام میٹھا سوڈا ونڈے میں ضرور ڈالیں

بکریوں میں اپھارے کا آسان علاج

🐐🐐 بکریوں میں آپھارے کی شکایت 🐐🐐 🔘 آپھارہ دوطرح کا ہوتا ہے   ⚀Frothy bloat فوم والا آپھارہ  ⚁ Dry, Gas bloat/ خشک یاگیس والاآپھارہ   ⚀...