جانوروں میں لنگڑا پن
جانوروں میں خاص طور پر دودھیل گائیوں میں اکثر لنگڑے پن کا مسئلہ دیکھنے میں آتا ہے- لنگڑا پن یا لیمنس(Lameness) کے درد کی وجہ سے جانور کھانا پینا کم کر دیتا ہے اور دودھ میں بھی کمی آ جاتی ہے اور جانور پر ادویات کا خرچہ ہوتا ہے۔ جانوروں میں لنگڑاپن فارم کی پیداوار اور معاشی نقصان کا سبب بنتا ہے۔
جانوروں میں لنگڑا پن کی بہت سی وجوہات ہیں لنگڑا پن کی 90 فیصد وجوہات کھر یا سم میں مسئلہ کی وجہ سے ہوتا ہے اور90 فیصد مسئلہ پچھلی ٹانگ کے کھروں میں ہوتا ہے۔
چوٹ کی وجہ سے لنگڑاپن:
منڈی میں جانور کو لاتے یا لے جاتے وقت گر جانے سے یا گھسیٹ لگنے سے چوٹ لگ جاتی ہے معمولی فریکچر وقت کے ساتھ اور آرام کرنے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن اگر چوٹ اندرونی ہو تو خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
گرمی کی وجہ سے لنگڑا پن:
دودھ دینے والی گائیوں کا اگر جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے تو جانور زیادہ وقت کھڑا رہنا پسند کرتا مجبوری میں، اور مسلسل کھڑا رہنا نقصان دہ ہوتا ہے جس کی وجہ سےلنگڑا پن ہوسکتا ہے۔ اس لیے گرمی کا سدباب کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح اگر جانور مکھی، مچھروں سے پریشان ہے یا کسی بیماری کا شکار ہے تو بھی جانور زیادہ دیر تک کھڑا رہتا ہے جس سے کھروں پر بے جا زور پڑتا ہے اور جانور لنگڑا پن کا شکار ہو سکتا ہے۔
ایڑی کے زخم کی وجہ سے لنگڑاپن:
جانور کے کھر(Hoof) یا سم چربی کی ایک تہ اور ریشوں والے عضلات سے مل کر بنتے ہیں جن کر گرد ایک نرم تہ ہوتی ہے جو گدی (pad or cushion) کا کام کرتی ہے - اگر فارم میں صفائی نہ ہو اور گندگی ہو تو لنگڑا پن کے زیادہ ہوتا ہے۔ گندگی اور کیچڑ میں ایسے مادے موجود ہوتے ہیں اس گدی یا پیڈ کو گلا سڑا دیتے ہیں جہاں سے جراثیم اندر داخل ہو کر انفیکشن کا باعث بنتے ہیں اس سے پیدا ہونے والی پیپ سارے کھر میں پھیل جاتی ہے اس لۓ باقاعدہ علاج کرانا چاہئیۓ۔
باڑے یا چرائی کے زخم کی وجہ سے لنگڑاپن:
بعض اوقات چرائی کے دوران یا پتھریلی زمینوں پر چلنے پھرنے سے یا باڑے میں ناہموار جگہ سے کھروں کے ناخنوں کے درمیان کنکر کانٹے یا لکڑی پھنس جانے سے زخم بن جاتے ہیں اور انفکشن شروع ہو جاتی ہے اس کے لۓ جراثیم کش ادویہ سے دھلائی کریں
(ارتھرائیٹس ) Arthritis کی وجہ سے لنگڑاپن:
اس بیماری کا نام آپ نے انسانوں کے لئے بھی سنا ہوگا - اس بیماری میں کو لھے کے جوڑ یا پچھلے جوڑ سوج جاتے ہیں ایسا زیادہ عمر کی گائیوں میں موسم سرما میں دیکھنے میں آتا ہے۔ اس کا مکمل علاج ممکن نہیں لیکن درد اور سوجن دور کرنے والی ادویات سے کچھ آرام ملتا ہے۔
خوراک کی وجہ سے لنگڑاپن:
بعض اوقات بغیر کسی بیرونی وجہ کے پاؤں درد کرنا شروع ہو جاتے ہیں- گائے، بھینس کی اوجڑی میں کئی اقسام کے فائدے مند جراثم ہوتے ہیں جو اس کو خوراک ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں- جب جانور کو زیادہ نشاستہ یا کاربوہائیڈریٹس والی خوراک جیسا شیرہ، گندم کا دالیہ ، گڑ ، چینی یا سوکھی ہوئی روٹیاں دی جائیں تو جانور کے خون میں لیٹک ایسڈ (Lactic Acid) کی مقدار بڑھ جاتی ہے. لیٹک ایسڈ بنیادی طور پہ ایک ہلکا تیزاب ہے، دوسری طرف جانور کے پاوں میں خون کو واپس گردش کرنے کا نظام ناقص ہوتا ہے. اس وجہ سے یہ تیزاب پاوں میں لمبے عرصے تک رہ کر پاوں کے حساس حصوں اور گدی(pad or cushion) میں زخم اور درد پیدا کرتا ہے اس وجہ سے ونڈہ میں فی جانور 50 گرام میھٹا سوڈا ڈالتے ہیں تاکہ معدہ میں تیزابیت نہ بڑھے۔
اس کے علاوہ فٹ راٹ (Foot Rot) میں بھی زخم پیدا ہوجاتا ہے. جب بھی جانور کو فرش اور گیلے جگہ بھی باندھا جاۓ تو اس کے پاوں کے سم خراب ہوجاتا ہے. اگر کسی وجہ سے جانور پاوں کے ناخون بڑھ جاۓ یا اس کا زخم کافی سارے علاج کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہو تو جانور کے سم اور ناخون کو تراشا جاتا ہے.
گلی سڑی اور پھپھوندی فنگس لگی روٹیاں، کھل اور خوراک بھی لنگڑا پن کی وجوہات ہیں
بچے دانی کا انفیکشن اور پرانا ساڑو بھی لنگڑا پن کر سکتا ہے
منرل کی کمی کی وجہ سے لنگڑاپن:
اگر جانور کی خوراک میں منرل مکسچر شامل نہ کیا جاۓ تو مختلف اجزا کی کمی ہو جاتی ہے۔ پٹھوں اور عضلات کو حرکت دینے میں کیلشیم اور فاسفورس کا اہم کردار ہے اس کمی کی وجہ سے بھی جانور کے ٹانگوں خصوصا پچھلی ٹانگوں کے پٹھے درست کام نہیں کرتے اس کے لۓ بھی مکمل علاج کروانا چاہئے جانور کو اٹھنے اور بیٹھنے میں مشکل ہوتی ہے کئی دفعہ جانور کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔
انسانوں کی طرح جانوروں کی اکثر بیماریوں کی علامات ملتی جلتی ہو سکتی ہیں- جیسے کہ پوسٹ میں لگی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ لنگڑا پن کی 20 سے زیادہ وجوہات ہیں۔ اس لیے ہمیشہ کسی مستند اور تجربہ کار ڈاکٹر سے معائنہ کروا کر علاج کرنا چاہیے
چوہدری میڈیسن کمپنی۔
No comments:
Post a Comment