جانوروں کو گرمیوں پانی کی ضرورت

پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل بھینس کو گرمی کے دنوں میں 130 لیٹر تک پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے جبکہ ایک بڑی جسامت کی دودھیل گائے کو 110 لیٹر پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے۔ آکسیجن کے بعد اگر کوئی چیز جانور کو چاہئے تو وہ پانی ہے۔ یاد رکھیں پانی کی کوالٹی اور کوانٹٹی یعنی معیار اور مقدار دونوں ضروری ہیں، اکثر ہم مقدار اور معیار دونوں کو بھول جاتے ہیں۔ پانی میں آئرن زیادہ نہ ہو یا پانی سے زنگ آلود بدبو نہ ائے، آئرن کی زیادہ موجودگی میں سیلینیم، کاپر اور زنک جسم کو قابل استعمال نہیں رہتے اور یہ تینوں عناصر جانور کے تولیدی نظام میں سب سے اہم ہیں۔ یہ تو صرف ایک آئرن کی بات ہے اور بہت سے ایسے اجزاء ہیں جو پانی کی کوالٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جانور کو متاثر کرتے ہیں جانور کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جانوروں کو باڑے میں کھلا رکھیں اور صاف، تازہ اور کسی بھی قسم کی بدبو سے پاک پانی ہر وقت جانوروں کے سامنے موجود رہے




۔ جون جولائی کے روزے آپ نے بھی رکھے ہوں گے کیا دن میں دو تین بار پانی پینا کافی ہوتا ہے؟  کو لائیو سٹاک کے گروپس میں شئیر کریں کیونکہ میری پروفائل بہت سے گروپس میں ایک ہی پوسٹ شئیر کرنے سے بلاک ہوجاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

بکریوں میں اپھارے کا آسان علاج

🐐🐐 بکریوں میں آپھارے کی شکایت 🐐🐐 🔘 آپھارہ دوطرح کا ہوتا ہے   ⚀Frothy bloat فوم والا آپھارہ  ⚁ Dry, Gas bloat/ خشک یاگیس والاآپھارہ   ⚀...