بکریوں میں اپھارے کا آسان علاج

🐐🐐 بکریوں میں آپھارے کی شکایت 🐐🐐 🔘 آپھارہ دوطرح کا ہوتا ہے 
 ⚀Frothy bloat فوم والا آپھارہ 
⚁ Dry, Gas bloat/ خشک یاگیس والاآپھارہ 

 ⚀- Frothy bloat 
یہ آپھارہ بہت ہی ذیادہ ہراچارہ کھانے سے, ہرالوسن, خوشک پھلیاں اور ذیادہ جھاڑی بوٹیاں کھانے سےہوتا ہے۔ ہراچارہ معدہ میں گرم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سےمعدے میں چھوٹے چھوٹے ہوا کے بلبلے بن جاتے ہیں جومل کر فوم بن جاتی ہےیہ فوم بہت حطرناک ہوتاہےبکری اسے ہضم نئ کرپاتی اور معدہ پھول جانا ہے. وقت پر علاج ناکرنے سے بکری کی فورآ موت واقع ہوجاتی ہے۔ 
 ⚁- Dry / Free Gas bloat گیس یا حشک آپھارہ 
بدہضمی اور غلاجات کی ذیادتی کی وجہ سے ھوتا ھے۔ معدہ کے اوپری حصہ میں گیس بنتی ہےاور بڑھتی جاتی ہے. بکری کا پیٹ داھنی طرف سے پھول جاتا ھے اور سخت ہو جاتا ہے اسے مارنے سے آپکو ڈھول جیسی آواز آتی ہے۔ آپھارے کی ایک وجہ گلے کابند ہو جانا یا کھانے والی نالی میں چارے کا پھنس جانا بھی سبب بنتا ہے. کئ بار بکری کوئ ایسی چیز کھا لیتی ہے جوکہ اندر جاکر پھول جاتی ہے اور نالی کوبلاک کردیتی ہے۔ 

 🔷️Symptoms of Bloat/ علامات: 🔹️
بکری کی دائیں سائیڈ پھول جانا 🔹️
بکری کومسلسل دردہوتےرہنا 🔹️
دانتوں کورگڑنا 🔹️
کچھ ناکھانااور پانی ذیادہ پینا 🔹️
پیٹ کے ایک سائیڈ کےبل لیٹے رہنا 🔹️
ہنگارے مارتے رہنا 💉Treatment/ علاج سب سے پہلے جب بھی آپ کو پتا چلے بکری کوآپھارے کی شکایت ہےاس کے سامنے سے چارہ اور پانی ہٹادیں اور بارا گھنٹے تک پانی نادیں. شدید گرمی میں چھ آٹھ گھنٹے بعد پانی رکھ دیں۔ 🔴 Forthy bloat یہ اپھارے کی حطرناک شکل ھےاس صورت میں تیل کااستعمال ناکریں کیونکہ جھاگ کوتیل سے ختم کرنے میں ذیادہ وقت لگتاہے اور تیل کی اس کے اوپر تہ جم جاتی ہے جس سے بکری اور مشکل میں آجاتی ہے۔ اس آپھارے کوختم کرنے کے لیے گیس سے فوم یا بلبلے ختم کرنے ہوتے ہیں اور اس سے گیس کے بڑے پیک بن جائیں گے جوآسانی سے خارج ہوسکتے ہیں۔
 💊 علاج 👈 لانڈری ڈیٹرجنٹ پانی میں حل کر کے پلاسکتےہیں
👈 تھیرابلواٹ Therabloat یہ پروڈکٹ مارکیٹ سے مل سکتاہے اسے بکری کےوزن کے مطابق استعمال کروائیں 👈اومیگا Omega syrup یہ سیرپ مارکیٹ سے مل جاتا ہے اس کے اوپر ڈوز دی ہوتی ہے پانی میں حل کرکے پلائیں دو دو گھنٹے بعد 👈
-تارپین کاتیل استعمال کروا سکتے ہیں یہ بھی آپھارا اتار دیتا ہے۔ 100 ملی لیٹر تارپین کاتیل 1/2 کلو تیل السی 100 گرام پاؤڈر ہینگ کا. انہیں میکس کر لیں اور جانور کو 100 ملی لیٹر یا اس کے وزن کے مطابق استعمال کروائیں۔ 👈
 نارمل آپھارہ میں تیل سرسوں یا کوئی بھی ویجیٹیبل آئل دے سکتے ھیں۔ 👈
 لکڑی چھ سات انچ کی لیں اور اس کے دونوں سروں پر ایک رسی باندھ لیں اور لکڑی بکری کے منہ میں پھساکر رسی کو سینگوں کے اوپر سے گردن پر باند دیں اس سے بکری جگالی کرنا شروع کرے گی اور گیس کا خراج ہو گا۔ 👈
 میٹھا سوڈا / بیکینگ سوڈا/ سوڈیم کلورائیڈ خشک یا پانی میں گھول کر پلا سکتے ھیں۔ 👈
 میلک آف میگنیز استعمال کروا سکتے ہیں۔ 👈
 کالکوریکس سیرپ استعمال کروائیں۔ 👈
 الویجیسٹ یہ پاؤڈر پانی میں گھول کر استعمال کر سکتے ھیں۔ بڑے جانور کےلیے ایک پورا پیکیٹ اور بھیڑ بکری کے لیے چوتھا حصہ استعمال کروا سکتے ہیں. 
 🆘️ In case of emergency : 
 1- Stomach Tube method 
معدہ میں ٹیوب کے زریعے سے گیس نکالنا. ایک ٹیوب پائیپ لےلیں پلاسٹیک کا جس کی چوڑائ 1/4 انچ یا 3/8 انچ ہو اور تین سے چار فوٹ تک لمبی ہو یا آپ اس کی لمبائ بکری کے منہ سے لے کر جہاں اس کا معدہ ختم ہوتا ہے وہاں تک کاٹ لیں تاکہ منہ سے معدے کے اندر تک چلی جائے اس سے ذیادہ آگے بھی نا جائے. ایک لکڑی کا ٹکڑا لیں جس کے درمیاں سوراخ ہو بکری کے منہ میں پھسا لیں اس میں سے نالی بکری کے منہ سے معدے تک پینچائیں. ایک بڑے سیرنج یاڈرینچ گن پائیپ کے ایک سیرے پر لگائیں اور اس کے زریعے سو گیس باہر کھینچ لیں۔ 2- اگر یہ ناکام ھو جائے تو پھر سولہ یا اٹھارہ گیج موٹائ اور ڈیڈھ اینچ لمبائ کی سوئ یا نیڈل لیں اسے بکری کے دائیں طرف آخری پسلی کے سب سے اوپری حصے پر پنچ کر دیں. اگر سوئ ٹھیک لگ گئ ہو تو آپکو ہوا کا خراج ہوتا محسوس ہو گا۔ 3- چاکو یا سرجیکل نائیف کے ساتھ کٹ لگایا جا سکتا ہے لیکن یہ کوئ ماہر ہی کر سکتاہے کیونکہ اس کے فورا بعد جانور کو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
just for infomation

No comments:

Post a Comment

بکریوں میں اپھارے کا آسان علاج

🐐🐐 بکریوں میں آپھارے کی شکایت 🐐🐐 🔘 آپھارہ دوطرح کا ہوتا ہے   ⚀Frothy bloat فوم والا آپھارہ  ⚁ Dry, Gas bloat/ خشک یاگیس والاآپھارہ   ⚀...